ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: File

بنگلورو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ 

f0dfb42e7514812fecade7004206658c

کرکٹ ورلڈ کپ  2023  میں18 واں میچ  آج  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیممیں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔

ٹاس جیتنے کے بعد  کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کےلیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور  کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ بھی ٹھیک ہے لیکن اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔


 

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،شاداب خان کی جگہ اسامہ میر  کھیلیں گے۔

 
 
اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔  اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

 
ورلڈ کپ 2023  میں پاکستان اور آسٹریلیا نے تین، تین میچ کھیلے ہیں۔ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی، یوں وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

 
 
دوسری جانب آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا  جبکہ 2 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح اس کے 2 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کی پوزیشن چھٹے نمبر پر ہے۔

پلیئنگ الیون: 

پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

مصنف کے بارے میں