ورلڈ کپ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: File

لکھنؤ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ورلڈ کپ 2023 کا دسواں میچ آسٹریلیا اور بنیوبی افریقہ کے درمیان لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم  میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  کھیلا جائے گا۔



d34f2e3885a948a39611c85396dbf3a3

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔


دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا  نے ٹورنامنٹ میں چنئی میں اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے خلاف شکست کے ساتھ خراب آغاز کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف زبردست جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔

پلیئنگ الیون
 
آسٹریلیا:  ڈیوڈ وارنر، مچل مارش،  اسٹیون اسمتھ،  مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل،جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹونیس،  پیٹ کمنز (کپتان)،  مچل اسٹارک ،  ایڈم زمپا،  جوش ہیزل ووڈ

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)،  رسی وین ڈیر ڈوسن،  ایڈن مارکرم،  ہینرک کلاسن،  ڈیوڈ ملر،  مارکو جانسن،   تبریز شمسی،  کیشو مہاراج،  کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی

مصنف کے بارے میں