Get Alerts

بنوں میں پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام، ککی کے قریب  بارودی مواد  دھماکے سے پھٹ گیا

بنوں میں پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام، ککی کے قریب  بارودی مواد  دھماکے سے پھٹ گیا

بنوں: عسکریت پسندوں نے بکاخیل پولیس سٹیشن پر حملہ کیا، تاہم پولیس کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے حملہ ناکام ہو گیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ادھر، تھانہ ککی کی حدود میں واقع علاقے طور ککی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے بعد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے اور علاقہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ واقعے کو روکا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹیگز: