Get Alerts

کوٹ ادو اور جھنگ میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

کوٹ ادو اور جھنگ میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

کوٹ ادو: کوٹ ادو اور جھنگ میں پیش آنے والے شدید ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 6 زخمی ہو گئے۔

کوٹ ادو میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ڈالا اور رکشے کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ادھر جھنگ میں شاہ جیونہ ٹال پلازہ کے قریب ایک بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے دونوں حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو سڑکوں پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: