Get Alerts

مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

 مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاکستان کے عرفان محسود نے ناروے کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

خبر:
پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے سویری ڈائسن کا ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

عرفان محسود نے 1 منٹ میں 42 پش اپس کر کے اپنا نیا ریکارڈ قائم کیا، جو ناروے کے سویری ڈائسن کے 1 منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹیپ پش اپس کے ریکارڈ سے بہتر ہے۔

عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں اور امریکا، بھارت، چین، ناروے سمیت 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ کو ان کی شاندار کارکردگی پر 2023ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بھی دیا جا چکا ہے۔

عرفان محسود نے کہا کہ وہ 9 سالوں میں 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کے 20 شاگردوں نے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ٹیگز: