تاریخی سیریز میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

تاریخی سیریز میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 
سورس: Twitter

کراچی: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سات میچوں کی سیریز کا آج پہلا میچ ہے۔ 

17 سال بعد پاکستان آنے والی برطانوی کرکٹ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی لیکن بطور کپتان آج کا میچ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ 17 سال بعد پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ 

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایشیا کپ میں کی گئی اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے ۔ وکٹ بہت اچھی ہے اور ہم اچھا ٹوٹل کرکے مہمان ٹیم پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں