پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل،لائحہ عمل تیار

  پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل،لائحہ عمل تیار

لاہور: پی پی پی نے  پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دیتے  ہوئے  قیادت کو  انتخابات کی تیاریاں کی ہدایت کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی جس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چند روز قبل بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا تھا جس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی۔

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیاتھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز لاہور میں  قیادت کو انتخابات کی تیاری  اور پارٹی کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں