نواز شریف کی وطن واپسی   ، ن لیگی قیادت نے پھر سر  جوڑ لیے،لندن میں ہوگی  اہم بیٹھک 

 نواز شریف کی وطن واپسی   ، ن لیگی قیادت نے پھر سر  جوڑ لیے،لندن میں ہوگی  اہم بیٹھک 

لندن:ن لیگ کے رہنما میاں نواز شریف وطن  واپسی   اور الیکشن  کے  فیصلے کے حوالے سے  ن لیگی قیادت نے پھر سر  جوڑ لیے،لندن میں  اہم بیٹھک  ہوگی ۔اہم میٹنگ میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گی۔

لندن میں جمعے کو مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی، جس کیلئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی اچانک لندن واپسی کا پروگرام بن گیا ہے۔ 

اہم میٹنگ میں نواز شریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لیکر ایک مرتبہ پھر لندن جائیں گے۔

شہباز  شریف کل لندن پہنچیں گے جبکہ رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کل شام لندن پہنچ رہی ہیں۔ میٹنگ میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سمیت دیگر امور پر بھی اہم مشاورت ہوگی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔

مصنف کے بارے میں