کرتار پور:گردوارہ کرتارپور میں بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے بعد بحالی مکمل کرلی گئی ہے اور زائرین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی، جبکہ بھارت نے اپنے یاتریوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی۔