اسلام آباد:وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
شہر کی سرکاری و نجی عمارتیں سعودی پرچم کے سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین کی گئی ہیں جبکہ شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے سعودی عرب میں شاندار استقبال اور دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور بعض شہریوں نے سعودی عرب کی حفاظت کو باعث سعادت قرار دیا۔