Get Alerts

نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

کراچی — نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا، جسے صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، نیول چیف نے پاک بحریہ کی طبی تعلیم میں کی گئی کاوشوں پر اظہار اطمینان کیا اور جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی ٹیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اخلاقی اور پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ماہرینِ طبِ دندان تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ جدید سہولیات نہ صرف طبی تعلیم کو فروغ دیں گی بلکہ صحت عامہ کے شعبے میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گی۔

ٹیگز: