دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج شام چھ بجے دبئی میں ہونے والی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل بھی پریس کانفرنس منعقد نہیں کی تھی، جو کہ ٹیم کی حکمت عملی کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم آج دو گھنٹے کی آپشنل ٹریننگ کرے گی تاکہ سپر فور راؤنڈ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
دوسری جانب، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔