Get Alerts

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں:خواجہ آصف

 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ایک پرائیویٹ چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ حق کی فتح کا نتیجہ ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں پاکستان نے دفاعی معاہدے تو کئی کیے لیکن مشکل وقت میں مدد فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہمارے فوجی دستے بڑھیں گے اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی تعلقات استوار کرنے کے امکانات موجود ہیں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ جن لوگ ہمارے خیر خواہ نہیں، وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی ولی عہد نے انہیں یاد دلایا تھا کہ سن 1971 میں سعودی عرب نے کراچی کو دو گن بوٹس فراہم کی تھیں۔
 
 

ٹیگز: