Get Alerts

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے: محمد اورنگزیب

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور دھرنے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔

 محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام بڑی محنت اور مشکل سے حاصل کیا گیا ہے، تاہم معاشی سرگرمیوں میں تعطل سے کاروباری معاملات شدید متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ بوجھ دیہاڑی دار طبقے پر پڑتا ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے معاشی سفر میں مزید بہتری آئے گی۔

ٹیگز: