Get Alerts

قومی ٹیم کی واہگہ بارڈر پر آمد، حسن علی کا منفرد انداز میں رقص

قومی ٹیم کی واہگہ بارڈر پر آمد، حسن علی کا منفرد انداز میں رقص
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، قومی کرکٹ ٹیم نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے، باولر حسن نے اپنا رقص پیش کرکے شہریوں کا جوش و جذبہ بڑھایا۔ہفتہ کو واہگہ بارڈر لاہور پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی۔

جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیون نے شرکت کی ، اس موقع پر کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا، باﺅلر حسن علی نے اپنا رقص پیش کرتے ہوئے شہریوں کا جوش و جذبہ بڑھایا، قومی کرکٹ ٹیم نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگائے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

ٹیگز: حسن