Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں "بل رن" جاری: انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے ابتدائی سیشن میں ہی 2,238 پوائنٹس کی تاریخی پیش قدمی کی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1,74,437 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پیر کے روز مارکیٹ 1,72,196 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1.3% سے زائد کی نمو دیکھی گئی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر کی دوسری قسط کی موصولی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ بڑے کاروباری گروپوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے جارحانہ خریداری کے باعث مارکیٹ میں ہر طرف  تیزی نظر آ رہی ہے

ٹیگز: