Get Alerts

سمندروں میں پاک بحریہ کی نئی دھاک: فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ

سمندروں میں پاک بحریہ کی نئی دھاک: فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے جدید ترین کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس نے سمندر میں موجود اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، اس کامیاب تجربے نے سمندری حدود کے دفاع کو مزید ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔ میزائل 'تیمور' کی کامیاب فائرنگ سے پاک بحریہ کی طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کی نشاندہی کرنے اور انہیں مؤثر طریقے سے تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہو گئی ہے۔
یہ تجربہ پاک بحریہ کی سمندر میں ہر دم تیار رہنے اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 'تیمور' کروز میزائل کی شمولیت سے قومی دفاعی صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے، جو خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔میزائل کی کامیاب فائرنگ کے اس تاریخی موقع پر ملک کی اعلیٰ قیادت نے پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔   صدر اور وزیراعظم نے اسے ملکی دفاع کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے سائنسدانوں اور پاک بحریہ کی مہارت کو سراہا ہے۔    فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ٹیگز: