اسلام آباد:پاکستان ایئرفورس نے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
تیمور میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے، اور کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے، جو دشمن کے ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے میں مؤثر ہے۔
اس کامیابی سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور ممتاز سائنسدانوں نے کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔