Get Alerts

پاکستان میں کرپٹو بینکنگ پر 8 سالہ پابندی ختم، بڑا فیصلہ

پاکستان میں کرپٹو بینکنگ پر 8 سالہ پابندی ختم، بڑا فیصلہ

کراچی/اسلام آباد: وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ اب پاکستانی بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جو مالیاتی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیر مملکت کے مطابق اس سے قبل کرپٹو کمپنیوں کا بینکاری نظام سے کوئی باقاعدہ تعلق نہیں تھا اور وہ غیر رسمی طور پر کام کر رہی تھیں۔

بلال بن ثاقب نے واضح کیا کہ بینک خود کرپٹو ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نہ ہی بینک اپنے یا صارفین کے فنڈز سے کرپٹو خرید سکیں گے یا انہیں ہولڈ کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کرپٹو سرگرمیوں کو ریگولیٹڈ فریم ورک کے تحت لانا اور مالیاتی نظام میں شفافیت کو بہتر بنانا ہے۔
 

ٹیگز: