اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط انتہائی اہم ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی علاقائی امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھا جا سکے۔