نجم سیٹھی کے بعد چار اہم شخصیات کو فارغ کرنے کا فیصلہ

نجم سیٹھی کے بعد چار اہم شخصیات کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور: احسان مانی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا جا رہا ہے اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نئے چیئرمین کے بورڈ میں قدم رکھتے ہی4 اہم آفیشلز کو فارغ کردیا جائے گا جن میں نائلہ بھٹی، امجد بھٹی، خیام قیصر اور عون زیدی کے نام سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائلہ بھٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ امجد بھٹی ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ خیام قیصر ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں جبکہ عون زیدی کو قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے ان آفیشلز کو فارغ کرنے کے بعد متبادل آفیشلز کی تقرری کی جائے گی۔