ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام پر پابندی

ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام پر پابندی

موغادیشو: صومالیہ نے ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام پر پابندی لگادی۔  صومالیہ میں   ٹک ٹاک ، ٹیلیگرام اور  آن لائن  ویب سائٹ ون ایکس بیٹ پر  پابندی لگادی ہے۔  

ان ایپلیکیشنز پر پابندی  لگانے کی وجہ متنازعہ مواد ہے۔ وزیرا مواصلات کے  مطابق  ٹک ٹاک ، ٹیلیگرام اور  آن لائن ویب سائیٹ پر پابندی مواد  اور پروپیگنڈے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔وزیر مواصلات  کاکہنا ہے کہ  صومالیہ نے ناشائستہ مواد اور پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے  سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائیٹ پر پابندی لگائی ہے۔

وزیر مواصلات جامعہ حسن خلیف نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو مذکورہ ایپلی کیشنز کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ  ناشائستہ مواد اور پروپیگنڈ ے کی وجہ سے  سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

انٹرنیٹ کمپنیوں کو وزیر  مواصلات نے  24 اگست تک کا وقت دیا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیلی گرام پر  عراق میں پابندی لگائی گئی تھی جس کو کچھ روز بعد ختم کردیاگیاتھا۔ 

مصنف کے بارے میں