سنسناٹی اوپن،نوواک جوکووچ نے  کارلوس الکاریز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

سنسناٹی اوپن،نوواک جوکووچ نے  کارلوس الکاریز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

سنسناٹی:سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل معرکے میں سپین کے حریف کارلوس الکاراز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز  کو  شکست دی۔کامیابی کے بعد جوکووچ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔