Get Alerts

لاہور پولیس کا جدید اقدام: تھانوں کے اسلحہ و اینٹی رائٹ سامان کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا جدید اقدام: تھانوں کے اسلحہ و اینٹی رائٹ سامان کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پولیس نے تھانوں میں موجود اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان کے گم یا چوری ہونے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے جدید ایسٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔نمائندہ نیو نیوز لاہور کے مطابق اس  کے ذریعے تمام تھانوں میں موجود اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا۔

نئے سسٹم کے تحت ہر تھانے میں موجود سامان کا مکمل ڈیٹا افسران کی دسترس میں ہوگا، جس سے نہ صرف سامان کی نگرانی ممکن ہو گی بلکہ بدانتظامی اور چوری  پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ محکمہ پولیس کی کارکردگی اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔