Get Alerts

آر ایس ایس کے خلاف امریکی کمیشن کا سخت مؤقف، پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

آر ایس ایس کے خلاف امریکی کمیشن کا سخت مؤقف، پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: بھارتی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف امریکی کمیشن نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے تنظیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترک جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن نے آر ایس ایس کو بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مبینہ حملوں اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے جوڑتے ہوئے تنظیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ آر ایس ایس کے سربراہ کے متوقع دورہ امریکا سے قبل سامنے آیا ہے، جس سے بھارتی تنظیم کے لیے سفارتی سطح پر مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: