Get Alerts

سانحہ گل پلازہ: ذمہ دار کون؟ گورنر سندھ کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سخت مؤقف اختیار

سانحہ گل پلازہ: ذمہ دار کون؟ گورنر سندھ کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سخت مؤقف اختیار

کراچی :سانحہ گل پلازہ کے بعد ذمہ داری کے تعین پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آج سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ دھمکیوں اور پیغامات کے ذریعے دباؤ میں آ کر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’مجھے سیٹ سے ہٹانے کی دھمکیاں نہ دی جائیں، اگر ہٹانا ہے تو ہٹا دیا جائے‘‘۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے پر بلیم گیم کی گئی تو ان کے پاس سب کا ’’کچا چٹھا‘‘ موجود ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ کہیں انتظامیہ کے لوگ انہیں گمراہ تو نہیں کر رہے۔

گورنر سندھ کے اس سخت مؤقف کے بعد سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین سے متعلق سیاسی و انتظامی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹیگز: