Get Alerts

سانحہ گل پلازہ: گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط؛ جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کی سفارش

سانحہ گل پلازہ: گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط؛ جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کی سفارش

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے خط میں سفارش کی ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ایک شفاف اور غیر جانبدار جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کی گہرائی تک پہنچنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا "سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں اور شہریوں کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔ ہم متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور حقائق کو سامنے لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ٹیگز: