لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب ہوئی، جس میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، بزنس انوویشن اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی پر مجموعی طور پر 31 اعزازات دیے گئے۔
تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
قائداعظم یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، پی آئی ای اے ایس، کامسیٹس، یو ای ٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سمیت مختلف جامعات کے سربراہان کو اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب میں تعلیم اور کاروباری شعبے کے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا، جہاں کامیابیوں کا اعتراف بھی ہوا اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔