راولپنڈی: ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔