مصر میں پھنسے ہوئے 17 پاکستانی ماہی گیروں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

مصر میں پھنسے ہوئے 17 پاکستانی ماہی گیروں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

17پاکستانیوں سمیت ایک کویتی کارگو جہاز گزشتہ چار ماہ سے مصری حکومت کی تحویل میں ہے۔ جہاز کو پیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث ضبط کیا گیا ہے۔ خوراک، طبی سہولیات اور بنیادی ضروری اشیا نہ ہونے کی وجہ سے اِن ماہی گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جہاز میں پھنسے ہوئے 4 پاکستانیوں کی حالت انتہائی خراب ہے جبکہ مصری حکام کی جانب سے انہیں اسپتال جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔ ماہی گیروں نے پاکستانی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی مدد کی جائے اور انکے ضبط شدہ پاسپورٹ بھی مصری حکام سے واپس لئے جائیں۔