گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر عامر خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر عامر خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ اس بار عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق عامر خان نے گھر پر کرسمس ٹری لگایا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔

تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ افراد نے انہیں گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ عامر نے پوسٹ پر لکھا کہ جب سب سو رہے تھے والد نے کرسمس ٹری لگایا اور ان کی بیٹی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں