طاہر القادری نے 28 دسمبر کو اے پی سی طلب کر لی

طاہر القادری نے 28 دسمبر کو اے پی سی طلب کر لی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی، جس میںمیں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ق لیگ، جماعت اسلامی ،ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا-
شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔طاہر القادری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا اصل ایجنڈا تو سانحہ ماڈل ٹاو¿ن ہے باقی چیزیں بھی اپنے وقت پر کھل کر سامنے آجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہٹیں اور شہباز شریف رہ جائیں تو کوئی فرق نہیں آئے گا۔
اے پی سی کی حمایت کرتے ہوئے پر شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ اے پی سی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑے بدعنوان ہیں۔ملک کو آگے بڑھنے دیں، اگراسحاق ڈار اتنے ہی پاک صاف ہیں تو انہیں آ جانا چاہیے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔