آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں: مریم نواز

آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں: مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ  کالعدم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی کا 70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قومی دھارے میں شامل ہوکر آئینی و سیاسی اور جمہوری کردار ہی مسائل کا درست، طویل المدتی حل ہے۔ گلزار امام شنبے کے بعد سرفراز بنگلزئی اور ان کے ساتھیوں کی قومی دھارے میں واپسی میں کردار ادا کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم سب آئی ایس آئی کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں