چودھری نثار این اے 53 اور 54 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

چودھری نثار این اے 53 اور 54 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار راولپنڈی کے دو حلقوں سے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جو ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے۔

ذرائع  کابتانا ہےکہ چودھری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔

مصنف کے بارے میں