Get Alerts

سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف

سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف

اسلام آباد : وزارت توانائی نے ملک میں تمام سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دی۔ نئی پالیسی کے تحت نیٹ بلنگ کے نظام میں فی یونٹ قیمت 11 روپے مقرر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سولر صارفین سے کیے گئے معاہدوں کی مدت 5 سال کر دی گئی ہے، اور اضافی سرچارج کی جگہ صارفین کو فی یونٹ تبادلہ ملے گا۔

نیٹ بلنگ کے نظام کے مطابق، سولر صارف کے استعمال کردہ یونٹس کی قیمت نیپرا کے مقرر کردہ ٹیرف کے مطابق ہوگی، جبکہ سولر سے پیدا ہونے والے یونٹس کا ایک فکس ریٹ ہوگا۔ پہلے نیٹ میٹرنگ کے نظام میں سولر صارفین کو 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت ملتی تھی، لیکن اب اس قیمت میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ، 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا ضروری ہو گا، جبکہ پہلے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کو 25 کلو واٹ تک لائسنس سے استثنیٰ حاصل تھا۔

وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت کو نئی پالیسی کے تحت چلنے کی ضرورت بتائی ہے۔ وزارت توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا کی ذمہ داری ہے، اور وقت کے ساتھ ٹیرف اور رولز میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، جس سے صارفین کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

ٹیگز: