اداروں پر دباﺅ ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ،عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے،مائزہ حمید

اداروں پر دباﺅ ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ،عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے،مائزہ حمید

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ اداروں پر دباﺅ ڈالنے سے کام نہیں بنے گا عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوںگے۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم سے احتساب مانگنے والے عمران خان احتساب اور شفافیت کی بات کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں ان کے ا رکان صوبائی اسمبلی اور وزیر ٹیکس جمع نہیں کراتے۔

مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کنٹینرز پر کھڑے ہو کراداروں کا احترام نہیں کرتے اور ان پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اداروں پر دباﺅ ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔