شاہد خاقان عباسی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری منسوخ

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے جج ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
بیرسٹر ظفر اللہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت آ رہے تھے اور راستے میں تھے تاہم انہیں عدالت پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوئی جبکہ وقت پر نہ پہنچ پانے پر عدالت نے وارنٹ جاری کر دئیے۔ 
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست منظور کر تے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔ 
واضح رہے کہ اسی احتساب عدالت نے آج ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور عظمی عادل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں