چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار

چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوارہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

گزشتہ روز وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ 
 اس کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی سپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع  کے مطابق  بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائے گی۔

مصنف کے بارے میں