Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے کا آج سے آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹکراؤ پر بارش کے سائے

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے کا آج سے آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹکراؤ پر بارش کے سائے

کولمبو : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا بڑا معرکہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے 6 بجے آر پریماداسا سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

موسم کی مداخلت: شدید بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا، جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی ٹریننگ ادھوری چھوڑنی پڑی. محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، جس سے اوورز کم ہونے کا خدشہ ہے۔

کیوی بیٹر مارک چیپ مین کا کہنا ہے کہ سری لنکن کنڈیشنز میں ٹاس کا کردار کلیدی ہوگا اور پاکستانی سپنرز خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: