Get Alerts

انڈر 19 ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے

انڈر 19 ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے

 ہرارے : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے سپر سکس مرحلے میں آج روایتی حریفوں اور مضبوط ٹیموں کے درمیان اہم مقابلے شیڈول ہیں۔ گروپ 2 کے پہلے میچ میں پاکستان کی جونیئر ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ اہم ٹاکرا ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے (مقامی وقت صبح 9:30 بجے) شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے اس جیت کو کلیدی قرار دے رہی ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اس میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ گزشتہ روز تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں منعقدہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ہوا۔
سپر سکسز گروپ 2 کا دوسرا میچ آج بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بلوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں شیڈول ہے، جہاں بھارتی ٹیم اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

ٹیگز: