Get Alerts

پنجاب بھر میں 'نگہبان دسترخوان' کی بہار: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مخیر حضرات کو خراجِ تحسین

پنجاب بھر میں 'نگہبان دسترخوان' کی بہار: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مخیر حضرات کو خراجِ تحسین

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے "رمضان نگہبان دسترخوان" سج گئے ہیں۔ رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے شروع کیے گئے اس اقدام کے تحت پہلے ہی روز لاکھوں روزہ داروں کی تواضع کی گئی۔
صوبہ بھر میں 300 سے زائد مقامات پر دسترخوان سجائے گئے ہیں، جہاں روزانہ لاکھوں مہمانوں کی افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ روزہ داروں کی تواضع روایتی اور لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔ افطار دسترخوانوں پر قورمہ، بریانی، مشروب، پکوڑے، سموسے اور دیگر لوازمات وافر مقدار میں فراہم کیے گئے۔  یہ دسترخوان حکومت پنجاب اور مخیر حضرات کے مشترکہ تعاون سے لگائے گئے ہیں، جو کہ عوامی فلاح و بہبود کی ایک بہترین مثال ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "رمضان نگہبان دسترخوان" کی کامیابی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ  میں ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ دسترخوان انسانیت کی خدمت اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔

ٹیگز: