Get Alerts

پنجاب کا تاریخی رمضان پیکج: مریم نواز کا 47 ارب روپے کے ’نگہبان کارڈ‘ کا تحفہ، امدادی رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دی گئی

پنجاب کا تاریخی رمضان پیکج: مریم نواز کا 47 ارب روپے کے ’نگہبان کارڈ‘ کا تحفہ، امدادی رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دی گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں مہنگائی کے توڑ کے لیے 47 ارب روپے کے ’رمضان نگہبان پیکج‘ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ نمائندہ نیو نیوز وقاص غوری کے مطابق اس انقلابی منصوبے کے تحت پنجاب کے ایک کروڑ سے زائد افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، جس میں مستحق خاندانوں کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ عزتِ نفس کے ساتھ گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ’رمضان نگہبان کارڈ‘ کو ریلیف کا بنیادی ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ راشن کارڈ ہولڈرز کو اب 3 ہزار کے بجائے 10 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔اس کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم (ATM)، بینک ایجنٹس اور مخصوص دکانوں سے نقد رقم اور راشن کی خریداری ممکن ہوگی۔پورے عمل کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے اور حکام براہِ راست شہریوں کو کال کر کے امداد کی تصدیق کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے روزہ داروں کے لیے خصوصی ’نگہبان دسترخوان‘ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔     ہر تحصیل میں 8 دسترخوان لگیں گے جہاں روزانہ 2 ہزار افراد باجماعت افطار کر سکیں گے۔    افطاری میں چکن بریانی، پھل، سموسے اور شربت سمیت بھرپور مینو پیش کیا جائے گا۔    ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ان دسترخوانوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مریم نواز نے واضح کیا کہ عوام کو لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں، ضلعی انتظامیہ خود گھر گھر جا کر مستحقین کو نگہبان کارڈ پہنچائے گی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں 65 سے زائد سہولت بازار اور 'آن دی گو' بازار بھی لگائے جائیں گے تاکہ سستی اشیاء کی دستیابی ہر شہری کے لیے ممکن ہو۔

ٹیگز: