Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل، اہم تبدیلی کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل، اہم تبدیلی کا امکان

نیویارک :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ٹکراؤ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹیم میں توازن کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
 نیوزی لینڈ کی اسپن کے خلاف روایتی کمزوری کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسرار اسپنر ابرار احمد کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو آرام دے کر ان کی جگہ ابرار احمد کو الیون کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ بولنگ اٹیک کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ نیو یارک کی کنڈیشنز میں اسپنر کا کردار کلیدی ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے اضافی اسپن آپشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پلئینگ الیون کا باقاعدہ اور حتمی اعلان ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں پہنچ کر ہی کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو ان کے کرداروں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم آفیشل فہرست ٹاس سے قبل جاری ہوگی۔

ٹیگز: