سانحہ ساہیوال کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ

سانحہ ساہیوال کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ
کیپشن: Image Source ; Facebook

حب:بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی۔

پولیس کے مطابق کراچی سی ملحق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

ڈی سی شبیر مینگل نے اس حوالے سے کہ حادثے کے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو، لیویزاورایف سی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروئیاں شروع کردی گئیں، تاہم آگ کی شدت کےباعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنربیلہ کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔