اسلام آباد: پاکستان میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی،دن بدن اموات بڑھنے لگیں، ایک روز میں پاکستان میں کورونا کے ریکارڈ کیسز بھی سامنے آگئے۔
Statistics 21 Jan 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) January 21, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 59,343
Positive Cases: 7678
Positivity %: 12.93%
Deaths :23
Patients on Critical Care: 961
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک روز میں مزید 23 مریض کورونا سے لڑتے لڑتے جان گنوابیٹھے،جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار65ہو گئی۔
59 ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں7ہزار678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد13 لاکھ 53ہزار479 ہو گئی۔جبکہ کورونا سے متاثر ہ 961مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔