نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کون ہیں؟

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کون ہیں؟
سورس: File

پشاور (لحاظ علی) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا   اعظم خان   صوبے کے   سابق چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری رہ چکے ہیں وہ سابق آئی جی عباس خان کے بھائی  ہیں۔ نگران وزیر اعلی کے لیے ان کا نام متفقہ طور پر سامنے آیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلی کا تاج اعظم خان کے سر پر سج گیا۔ اعظم خان ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں اور ان  کا تعلق    ضلع چارسدہ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم   چارسدہ سے حاصل  کرنے کے بعداعظم خان نے  1962 میں برطانیہ سے  قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اپنی سروس کے دوران وہ  کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

  اکتوبر 2007 سے اپریل 2008 تک    خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ اور وزیر برائے پی این ڈی  رہےجبکہ اس سے پہلے   ستمبر 1990سے جولائی 1993 کے درمیان وہ   صوبے کے چیف سیکرٹری کے منصب پر فائز رہے۔

 نگراں وزیر اعلی کے پی بطور سیکرٹری وزارت پیٹرولیم،  وزارت مذہبی امور اور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ بھی خدمات انجام دے چکے۔  وہ  ممبر سینٹ اسلامیہ کالج،ممبر بورڈ آف گورنر سٹی یونیورسٹی پشاور،چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسلنس فار رورل ڈیویلپمنٹ بھی رہے۔

اعظم خان کوسپریم کورٹ فلڈ کمیشن انکوائری  کا چئیرمین بھی مقرر کیا گیا تھاجبکہ ان کے بھائی   عباس خان بھی  خیبر پختونخوا کے آئی جی رہ چکے ہیں۔ایک بھائی میجر مختار سابق ایم پی اے ہیں۔ -آفتاب شیرپاؤ  کے کزن  ہیں۔ سابق وزیر داخلہ پنجاب  شجاع خانزادہ اور سابق ایم پی اے تاج محمد خانزادہ ، گوہر ایوب، عمر ایوب اور خواجہ ہوتی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

مصنف کے بارے میں