غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، رفح، البریج کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر بمباری

 غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، رفح، البریج کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر بمباری

غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر رفح اور البریج کیمپ سمیت مختلف علاقوں پر بمباری کردی۔  جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے، ہسپتالوں کے اطراف میں بھی گولے برسائے گئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 فلسطینی، اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 62 ہزار 400 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کو تنازع کا حل قرار دے دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ  غزہ میں بمباری اور شیلنگ کے علاوہ خوراک اور صاف پانی نہ ملنے کے باعث بھی فلسطینی شہری جان گنوا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں