پاکستان کو طاہر القادری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کارکن اپنے امیدواروں کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں: بلاول بھٹو

پاکستان کو طاہر القادری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کارکن اپنے امیدواروں کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں: بلاول بھٹو
سورس: Twitter

لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو طاہر القادری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو کہتا ہوں کہ وہ اپنے امیدواروں کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔ ن لیگ آپ پر ظلم کر رہی ہے۔ اقتدار میں آکر ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن بنا کر آپ کے زخموں پر مرہم رکھوں گا۔ 

لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب میں جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ میں ن لیگ کے ظلم سے گزار ہوں۔پیپلزپارٹی نےن لیگ کا ظلم برداشت کیا۔ میں ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین رکھتا۔اپنے مخالفین کوجیل میں رکھنا  سیاست  نہیں۔میں نفرت اور تقسیم کی  سیاست ختم کرکےملک کو جوڑوں گا۔سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلا  جاتا۔

 انہوں نے کہا کہ   پنجاب پر کبھی شو باز مسلط کیا جاتا  ہے تو کبھی وسیم اکرم پلس کومسلط کردیا جا تا ہے۔کیا لاہور کی قسمت میں لکھا ہے کہ یہی لوگ ان پر مسلط ہوں گے۔پاکستان کو پرانے سیاست دانوں کےحوالےنہیں کرسکتے۔پاکستان کا دل لاہور ٹوٹا ہوا ہے۔سازش کے تحت پیپلزپارٹی  کو لاہور اور پنجاب سےہٹایا گیا۔ہمیں ہٹانےسے نقصان عوام کا ہوا۔ان کو کہنا جاہتا ہوں لاہور میرا ہے ان کا نہیں ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھےچار بار نہیں، ایک بار موقع ملا  تو قوم  کی  قسمت بدل دو ں گا۔وفاق کی17وزارتیں ختم کرکے300ارب روپیہ عوام پر خرچ کریں گے۔اقتدار میں آکر عوام سے کیے وعدےاوراپنے10نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو سمجھتا رہے کہ انتقامی سیاست نہ کریں لیکن انہوں نے ہماری بات پر عمل نہیں کیا۔ عمران خان کو سمجھایا تھا کہ کسی کی بہن بیٹی کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں