Get Alerts

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے لباس کے لیے گائیڈلائنز جاری

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے لباس کے لیے گائیڈلائنز جاری

کراچی : جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طلبا کے لباس کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے نہ پہنیں اور صاف ستھرے اور مہذب لباس کا انتخاب کریں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانے والے، چھوٹی آستینوں والے اور ٹائٹ کپڑے پہننا بھی منع ہے۔ اس کے علاوہ، جامعہ کراچی میں قابل اعتراض پرنٹس یا گرافکس والے کپڑے پہننے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلبا کو یونیورسٹی میں عام چپلیں پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

ٹیگز: