کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک33افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم 17 ڈیڈ باڈیز کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی 85 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں ملبہ ہٹانے کا عمل احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق آپریشن مکمل ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔